ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے: اقوام متحدہ

بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے: اقوام متحدہ

Tue, 29 Aug 2017 22:15:19  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،29اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)میانمار میں شورش کے باعث بنگلہ دیش فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو خطرناک حالات کا سامنا ہے جبکہ ڈھاکا حکومت انہیں واپس میانمار دھکیلنے کی کوشش میں ہے۔ اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر سخت تشوش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کی طرف نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمان افراد کو دوہرے خطرے کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک طرف سے حفظان صحت کی ناکارہ سہولیات کے باعث یہ بیمار ہو سکتے ہیں جبکہ ساتھ ہی ڈھاکا حکومت انہیں میانمار میں شورش کے باوجود واپس روانہ کرنے کی کوشش میں ہے۔ اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ ایسے روہنگیا افراد کو، جو تشدد سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں، انہیں وہیں رہنے دیا جائے۔
شمالی میانمار میں واقع راکھین ریاست میں جمعے کے دن روہنگیا جنگجوؤں کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر منظم حملوں کے بعد یہ تازہ بحران پیدا ہوا ہے۔ان حملوں کے بعد میانمار کی حکومت نے ان جنگجوؤں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس صورتحال میں روہنگیا کمیونٹی کے افراد بھی متاثر ہوئے اور وہ جوق در جوق بنگہ دیش کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس تشدد کے نتیجے میں کم از کم ایک سو نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق میں زیادہ تر جنگجو ہی شامل ہیں لیکن ان جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے کچھ اہلکاروں کے علاوہ شہری بھی مارے گئے ہیں۔بنگلہ دیش میں پہلے ہی چار لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ لیے ہوئے ہیں، جو میانمار میں نوے کی دہائی سے شروع ہونے ظلم و ستم سے فرار ہوئے تھے۔ تاہم اب ڈھاکا حکومت کا موقف ہے کہ وہ مزید پناہ گزینوں کو قبول نہیں کرے گا۔بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کے ایک اعلیٰ اہلکار نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران پانچ سو پچاس روہنگیا افراد کو واپس روانہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش کی اپیل کے باوجود ڈھاکا حکومت مزید روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش داخل ہونے سے روک رہی ہے۔ امدادی اداروں کے مطابق تاہم گزشتہ کچھ دنوں کے دوران تقریبا پانچ ہزار روہنگیا افراد بنگلہ دیش میں داخل ہو چکے ہیں۔
امدادی کارکنوں کے مطابق بنگلہ دیش پہنچنے والے متعدد روہنگیا افراد بیمار ہیں۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امدادی کارکن نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ان افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، ہمیں انہیں مدد پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔کچھ لوگ گرفتاری کے خوف کی وجہ سے علاج کرانے سے گریز کر رہے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار کے سرحد پر ہزاروں روہنگیا افراد پھنسے ہوئے ہیں، جو شورش سے جان بچا کر بنگلہ دیش داخل ہونے کی کوشش میں ہیں۔
 


Share: